جہلم

ماسٹرز رئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز کی پر وقار افتتاحی تقریب کا انعقاد

ماسٹرزرئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز کی پر وقار افتتاحی تقریب ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیو میٹرو سٹی ہاوسنگ سکیم سرائے عالمگیر زرعون مسعود مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ جنرل مینجر عدیل اسلم اور سیلز مینجر داؤد صفدراور ناصر رمضان تھے۔ مہمان خصوصی جب تقریب میں پہنچنے پر چیف ایگزیکٹو ماسٹرز رئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز نعیم احمد چوہدری، عتیق الرحمان علوی، چوہدری سہیل عزیز چیلیانوالا، زوحیل علوی، چوہدری محمد کلیم، چوہدری عثمان، حمزہ علوی اورمحمد علی نے انہیں خوش آمدید کہا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، دیگر شخصیات میں بیرسٹر افضال، سلطان روم خان سوات، رحمت علی خان سوات، اسد ظہور میر، مقصود الٰہی، راجہ غلام عباس موہری شریف، چوہدری ظہیر بنگیال، محمد آصف، ماسٹر محمد سلیم، صوبیدار میجر (ر) بشارت احمد، چوہدری محمد افضل، محمد ارشداورچوہدری جعفر شامل تھے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع گجرات تحصیل سرائے عالمگیر نیو میٹرو سٹی ہاوسنگ سکیم میں ماسٹر رئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز کے آفس کی پر وقار اور رنگارنگ افتتاحی تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیو میٹرو سٹی ہاؤسنگ سکیم زرعون مسعود تھے جبکہ اس تقریب کے میزبان چیف ایگزیکٹو ماسٹرز رئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز نعیم احمد چوہدری، چوہدری سہیل عزیز، چوہدری کلیم احمد، چوہدری محمد عثمان، زوحیل عتیق علوی، چوہدری محمد علی اور حمزہ علوی تھے، جب ایگزیکٹو ڈائریکٹو زرعون مسعود جنرل مینجر عدیل اسلم اور سیلز مینجر داؤد صفدر کے ہمراہ تقریب میں پہنچے تو ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

چوہدری نعیم احمد، چوہدری سہیل عزیز،عتیق الرحمن علوی و دیگر نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، تقریب کا باقاعدہ آغاز تلات کلام پاک سے ہوا تلاوت کی سعادت صوبیدار (ر) محمد شبیر نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول کھاریاں کی معروف کاروبای و سماجی شخصیت راجہ غلام عباس آف موہری شریف نے نعت پڑھی، ماہر تعلیم تاثیر محمود چوہدری نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیے۔

ایگزیکٹیو ڈائریکٹو زرعون مسعود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا نیو میٹرو سٹی ہاوسنگ اسکیم کی وجہ سے ریجنل مارکیٹنگ بڑھے گی اس سے ہم سب گا فائدہ ہو گا نیو میٹرو سٹی ہاوسنگ اسکیم پنجاب کا سب سے بڑا پروجیکٹ ہے انہوں نے ماسٹرز رئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز کے چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد نعیم اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ چوہدری محمد نعیم مقامی کمیونٹی کا حصہ ہیں سب سے پہلا حق لوکل کمیونٹی کا ہے کہ وہ یہاں آئیں اور سرمایہ کاری کریں اور اس سے منافع حاصل کریں۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو ماسٹرز رئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز چوہدری محمد نعیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں اوورسیز پاکستانی ہوں اور میں یہاں چھٹی گزارنے آیا ہوں اور میں نے یہاں نیو میٹروسٹی کا پراجیکٹ دیکھا جس سے میں متاثر ہوا اور میں نے یہاں کاروبار کرنے کا فیصلہ کیا انہوں نے مزید کہا کہ لوکل کمیونٹی کے لیے یہ پراجیکٹ بہت اہمیت کا حامل ہے آخر میں انہوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

بیرسٹر محمد افضال نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جہاں بہت سے رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کام کر رہے ہیں ان میں ماسٹرز رئیل اسٹیٹ کی شکل میں ایک خوبصورت اضافہ ہوا ہے۔

ایگزیکٹیو ممبر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری سہیل عزیز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیومیٹرو سٹی ہاؤسنگ اسکیم کا سب سے فائدہ جو نظر آرہا ہے وہ یہ ہے کہ یہاں کی عوام کو روزگار ملے گا اور دوسرا جو افواہیں تھی اس ہاؤسنگ اسکیم کے بارے میں اب وہ افواہیں دم توڑ چکی ہیں اور یہ پرسکون ماحول ہے یہاں ہر طرف سکون ہے اور ان کی سیکیورٹی کا نظام بھی بہت اچھا ہے آج سے آٹھ ماہ پہلے یہ اسکیم ابتدائی مراحل میں تھی اور اب بہت کم وقت میں بہت زیادہ کام ہوا ہے اور یہ اسکیم صرف یہاں تک نہیں رہے گی بلکہ پھیل کر کھمبی، میرا تک جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ چوہدری نعیم کی ڈیلر شپ نہیں ہے یہ صحافی برادری کی ڈیلر شپ ہے، جہلم اور سرائے عالمگیر کی صحافی برادری اس سوسائٹی کو اپنی سوسائٹی سمجھتے ہیں اور ہم سب آپ کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں، اس کے بعد مہمان خصوصی ایگزیکٹو ڈائریکٹر زرعون مسعود نے فیتا کاٹ کر ماسٹرز رئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز کے آفس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

تقریب کے دیگر شرکاء میں راجہ قیصر، چوہدری جمیل، حافظ عمران، شیخ وقاص، چوہدری محمد افضل، سابق صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شکیل احمد چوہدری، عمر مشتاق برگٹ، ارسل الیاس پسوال، فیصل امین پسوال، راجہ محمد وسیم جادہ، راجہ فیصل، چوہدری زاہد، تاثیر محمود چوہدری، چوہدری میر زمان، ذیشان شوکت، محمد طارق، شیراز لنگڑیال، چوہدری خالد، چوہدری اشتیاق، کامران محمود، اشتیاق احمد، محمد امجد، محمد اجمل، محمد آفتاب، محمد کامران، خان جمیل، محمد نسیم، محمد حسنین، روہیب بھٹی، مرزاشکیل، فیصل مہدی اور راجہ آصف،چیئرمین تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر سابق کونسلر مزدور لیڈر چوہدری محمد افضل،چیئرمین الیکٹرانک میڈیا سرائے عالمگیر عمران رشید یاور،صدر الیکٹرانک میڈیا سرائے عالمگیر سید امجد شاہ،سینئر صحافی الیاس صادق وٹو جہلم،سینئر صحافی الیاس شامی،صحافی اے شکور مرزا،صحافی اویس مدنی،صحافی ملک احسان الٰہی صابری،صحافی اویس شکور،صحافی چوہدری زبیر گجر شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button