جہلم

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں پلاسٹک شاپنگ بیگ کی فروخت میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا

جہلم: شہر سمیت ضلع بھر میں پلاسٹک شاپنگ بیگ کی فروخت میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا، پلاسٹک شاپنگ بیگ کی دکانیں پوری آب و تاب کے ساتھ دوبارہ کھل گئیں۔

شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں پلاسٹک شاپنگ بیگ کے استعمال اور فروخت پر پابندی عائد نہ ہو سکی ، تاجروں نے بھی پلاسٹک شاپنگ بیگ پر عائد ہونے والی پابندی کو مسترد کر دیا، دکانداروں نے اشیاء خوردونوش شاپر بیگ میں فروخت کرنا فیشن بنا لیا۔

دوسری جانب انتظامیہ نے ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے کے لئے پلاسٹک شاپنگ بیگ کی خرید وفروخت پر پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کئے تھے تاہم بااثر دکانداروں نے حکومتی احکامات کو تسلیم نہ کرتے ہوئے اشیاء خوردونوش شاپنگ بیگ میں فروخت کرنا شروع کر رکھی ہیں۔

اس حوالے سے دکانداروں کا کہنا ہے کہ صارفین کاغذ کے لفافوں میں اشیاء خریدنا توہین سمجھتے ہیں اور نہ صارف گھر سے تھیلے لاتے ہیں ، جس کے باعث مجبوراً شاپنگ بیگ میں اشیاء خوردونوش فراہم کرتے ہیں ، محکمہ ماحولیات کے ذمہ داران بھی شاپنگ بیگ کے خاتمے کے حوالے سے سنجیدہ دکھائی نہیں دیتے جس کیوجہ سے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ میں شاپنگ بیگز بنانے اور فروخت کرنے والے کارخانے موجود ہیں جبکہ نئی اور پرانی سبزی منڈی سمیت شہر کے مختلف مقامات پر شاپنگ بیگز فروخت کرنے والی دکانیں موجود ہیں جہاں سے روزانہ ہزاروں ، لاکھوں روپے کے شاپنگ بیگ فروخت کئے جا رہے ہیں۔

سنجیدہ حلقوں کے عمائدین نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ پڑوسی ضلع گجرات میں شاپنگ بیگز کے استعمال پر سختی سے پابندی عائد ہے ۔ ضلعی انتظامیہ ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں شاپنگ بیگز تیار اور فروخت کرنے والوں پرپابندی عائد کرے تاکہ شہری مہلک امراض سے محفوظ رہ سکیں اور سیوریج کی لائنیں چوک ہونے سے بچ سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button