دینہاہم خبریں

آزادکشمیر الیکشن؛ پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری فخر الزمان کا جہلم کا دورہ، بھرپور حمایت حاصل

پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوارLA-39 جموں 6 قانون سازاسمبلی آزادجموں وکشمیر چوہدری فخر الزمان نے ضلع جہلم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو وفاقی پارٹی اور غریبوں کی جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کاز کے لئے قربانیاں اور اپنا مضبوط موقف رکھتی ہے اس پارٹی نے ہمیشہ ملک اور غریب عوام کا سوچاہے ،آزا دکشمیر الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار جیتیں گے ہم انشاء تاریخی سے فتح سے ہمکنا رہوں گے۔

اس موقع ضلعی صدر چوہدری تسنیم ناصر گجر اور چوہدری علی اصغر آرائیں نے کہاکہ جہلم منی لاڑکانہ ہے ہم اپنے ضلع سے چوہدری فخر الزمان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے ،تمام جیالے مل کر آپ کی الیکشن کی مہم چلارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button