پی ٹی آئی سوہاوہ کے سینئر رہنما راجہ قیصردستگیر کیا نی نے جہانگیر شنواری اینڈ تکہ شاپ کا شاندار افتتاح کر دیا

0

سوہاوہ: پاکستان تحریک انصاف سوہاوہ کے سینئر رہنما راجہ قیصردستگیر کیا نی نے جہانگیر شنواری اینڈ تکہ شاپ کا شاندار افتتاح کیا، علامہ صاحبزادہ محمد نفیس القادری نے کاروبارمیں خیروبرکت کے لئے خصوصی دعا کی، شرکاء کی جانب سے تکہ ہاؤس کے مالک راجہ شہاب کیانی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار، لذیذ بریانی اور زردے سے شرکاء کی ضیافت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سوہاوہ کے سینئر رہنما راجہ قیصردستگیر کیانی نے چکوال موڑ جی ٹی روڈ کے کنارے پر واقع جہانگیر شنواری اینڈ تکہ ہائوس کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف تحصیل سوہاوہ کے رہنما ڈاکٹر محمد آصف کیانی، راجہ ارمغان خلیل کیانی، راجہ بابر کیانی، راجہ زاہد علی، راجہ محمد سعید، سید کاظم عباس شاہ ، عثمان ارشد ،صوفی محمد رمضان سمیت مہمانوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ علامہ صاحبزادہ محمد نفیس القادری نے کاروبار میں خیروبرکت اور ترقی کے لئے خصوصی دعا کی۔

تمام شرکاء کی جانب سے تکہ ہاؤس کے مالک راجہ شہاب کیانی کے لئے نیک تمنائوں اور کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے امید ظاہر کی کہ لذیذ کھانوں کے شوقین افراد کے لئے جہانگیر شنواری اینڈ تکہ ہاؤس بہترین انتخاب ثابت ہوگا۔ آخر میں تمام شرکاء کی لذیذ بریانی اور زردے سے ضیافت کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.