دینہ

ضلع جہلم میں ٹائیفائیڈ ویکسین مہم 14 تا 26 جون تک جاری رہے گی۔ ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات

دینہ: ضلع جہلم میں ٹائیفائیڈ ویکسین مہم 14 تا 26 جون 2021 تک جاری رہے گی

ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وسیم اقبال اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹائیفائیڈ مہم 14 جون سے شروع ہو کر 26 جون کو اختتام پذیر ہوگی جس میں شہری یونین کونسلز سمیت تحصیلوں میں مخصوص یونین کونسلزمیں9 ماہ تا15 سال تک کے تمام بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے لئے ٹیکے لگائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہری آبادی کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ، سکولز ، مدارس اور یونین کونسل کی سطح پر ٹیکے لگائے جائیں گے۔ یاد رہے کہ پولیو کی طرح یہ مہم گھر گھر نہیں ہوگی ، تمام بچوں کو مخصوص کٹ اسٹیشن پر ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button