ٹریفک پولیس اور میونسپل کمیٹی کی ناقص حکمت عملی کے باعث جہلم کی سڑکیں غیر قانونی مویشی منڈیوں میں تبدیل

0

جہلم: ٹریفک پولیس اور میونسپل کمیٹی کی ناقص حکمت عملی کے باعث شہر بھر کی سڑکیں غیر قانونی مویشی منڈیوں میں تبدیل، جبکہ میونسپل کمیٹی کی غفلت و لاپرواہی کیوجہ سے گوبر کے باعث جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے ۔

قربانی کے جانوروں کے لئے شہرمیں قائم ہونے والی منڈیوں کے باوجود شہری مشکلات کا شکار نظر آتے ہیں ، جبکہ مہنگے جانوراور کرائے کیوجہ سے منڈی میں گاہک کم ہو گئے ، دوسری طرف شہر کے بازار، اندرون شہر کی مارکیٹوں اور سڑکوں کے کناروں پر بیوپاریوں نے عارضی منڈیاں قائم کر رکھی ہیں ۔

سرشام ہی بکروں اور بچھڑوں کی منڈیاں قائم ہو جاتی ہیں جس سے جگہ جگہ تعفن اور کچرا پھیل جاتا ہے ، جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوتی ہے اور ٹریفک پولیس کی طرف سے ڈیوٹی میں غفلت برتنے کے نتیجے میںان عارضی منڈیوں کے باعث منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔

شہریوں نے ڈی پی او جہلم ، ڈپٹی کمشنر جہلم سے شہر کی مختلف سڑکوں پر قائم ہونے والی غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیاہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.