جہلم

سول لائن روڈ جہلم پر لگے پودے عدم توجہی کے باعث سوکھ گئے، شہرکی رونقیں ماند پڑنے لگیں

جہلم: سول لائن روڈ پر لگے پودے عدم توجہی کے باعث سوکھ گئے، شہرکی رونقیں ماند پڑنے لگیں، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق کلین اینڈ گرین پاکستان مہم بری طرح تباہ ہونے لگی ، انتظامیہ نے گرین پاکستان سے منہ موڑ لیا، اندرون شہر کی سڑکوں کے اردگرد اور وسط میں لگائے گئے خوبصورت پودے پانی نہ ملنے کیوجہ سے مرجھانے لگے، میونسپل کارپوریشن کے عملے کی عدم توجہی کے باعث آوارہ مویشی پودوں کو کچلنے لگے۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سابق دور میں ٹی ایم اے انتظامیہ نے لاکھوں، کروڑوں روپے کے فنڈز سے شہر کی سول لائن روڈ کے عین وسط میں اور اطراف میں خوبصورتی کے نام پر قیمتی پودے اور گھاس لگائی،بلدیاتی نظام غیر فعال ہوتے ہی میونسپل کارپوریشن کے عملے نے سڑکوں پر آوارہ مٹر گشت کرنے والے مویشیوں کی پکڑ دھکڑ چھوڑ دی ہے جس کی وجہ سے سڑکوں پر لگائے گئے سرسبز و شاداب پودے بھی ختم ہونا شروع ہو چکے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پچھلے کئی ماہ سے سول لائن روڈاور دونوں اطراف میں لگائے گئے پودے پانی نہ ملنے کیوجہ سے سوکھ چکے ہیں ، اگر انتظامیہ نے دلچسپی نہ لی تو خوبصورت پودوں کا نام و نشان مٹ جائے گا۔

شہریوں نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سے مطالبہ کیاہے کہ آوارہ میویشیوں کی روک تھام کے لئے حکمت عملی مرتب کی جائے اور پودوں کی دیکھ بھال کے لئے روزانہ کی بنیاد پر پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ سرسبز و شاداب پودوں سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ممکن ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button