دینہ

ڈپٹی کمشنر سیف انور کا رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کا دورہ، طبی سہولیات اور ہسپتال کی صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا

دینہ: ڈپٹی کمشنرجہلم محمدسیف انور جپہ نے رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کا اچانک دورہ کیا موقع پر ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری،طبی سہولیات کی دستیابی، ہسپتال کی صفائی ستھرائی کا تفصیلی جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت دی۔
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ آر ایچ سی میں بنیادی سہولتوں کو فراہمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحت عامہ کی سہولیات میں مزید بہتری کی گنجائش ہمیشہ باقی رہتی ہے، ڈاکٹرز حضرات اپنی ڈیوٹیاں ایمانداری سے کرتے ہوئے دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں، اس موقع پر اے سی دینہ محمد عاطف بھی موجود تھے۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے جی ٹی روڈ پر واقع چک اکاسٹیڈیم کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، انہوں نے محکمہ تعمیرات کے افسران کو معیاری میٹریل استعمال کرنے کی ہدایت دی اوراہداف کے مطابق کام مکمل کرنے کا کہا۔
ڈی سی سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ سپورٹس سٹیڈم مکمل ہونے پرنوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں مددگار ثابت ہو سکے گا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button