دینہ

اخبار فروش یونین دینہ کے سینئر رکن رضوان میر کی والدہ محترمہ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

دینہ: اخبار فروش یونین دینہ کے سینئر رکن رضوان میر کی والدہ محترمہ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق، مرحومہ کی نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی سیاسی ،سماجی ،کاروباری شخصیات کے علاوہ کثیر تعداد کی شرکت ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دینہ اخبار فروش یونین کے سینئر رکن رضوان میر اور عدیل بٹ کی والدہ محترمہ اور محمد شیراز کی اہلیہ و سینئر صحافی حق نواز میر اور اشتیاق میر کی بھابھی صا حبہ جی ٹی روڈ دینہ کراس کرتے ہوئے گاڑی کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئیں۔
مرحومہ کی نماز جنازہ پیر کے روز مقامی قبرستان میں ادا کی گئی جس میں دینہ پریس کلب کے سرپرست اعلی امجدمحمود سیٹھی ،صدر رضوان سیٹھی ،نائب صدر سہیل انجم قریشی ،جوائنٹ سیکرٹری ادریس چوہدری ، سابق صدر دینہ پریس کلب عرفان محبوب، صدر اخبار فروش یونین شعبان چوہدری ، ملک بوستان ،محمد افضل،سید ذوالقرنین شاہ ،احسان جنجوعہ،سید جہانگیر شاہ،باوا شاکر،محمد ساجد،عبدالستار نیازی ،سید ہمایو ں شاہ،راجہ لیاقت علی،چوہدری محمد افضل بوڑا جنگل،میاں ریحان ،ماجد آفریدی سمیت علاقہ بھر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button