دینہ

خواجہ پیر محمد شریف کا ختم قُل 21 فروری کوچک دادُو دینہ میں منعقد ہوگا

دینہ: حضرت خواجہ پیر محمد شریف مرحوم کی بلندی درجات کیلئے ختم قُل مورخہ 21فروری بروز بدھ دن 11بجے موضع چک دادُو نزد منگلا بائی پاس روڈ دینہ میں منعقد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیر محمد زکریا نعمانی آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف کے والد مرحوم حضرت پیر محمد شریفؒ کی روح کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کیلئے ختم قُل کی محفل مورخہ 21فروری بروز بدھ دن 11بجے ان کے مزاراقدس بمقام موضع چک دادُو نزد منگلا بائی پاس روڈ دینہ میں منعقد ہوگی۔

اس موقعہ پر قرآن خوانی ونعت خوانی اور درود و سلام کے بعد اجتماعی طور پر دعائے مغفرت ہو گی،تقریب میں آزادکشمیر کے علاوہ ملک بھر سے علماء کرام ، مشائخ عظام اور عقیدت مندان کی کثیر تعداد شریک ہو گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button