جہلم

بھارت سے جنگ ہوئی تو جنگ بارڈر کے اس پار لڑی جائے گی۔ کیپٹن ریٹائرڈ غلام جیلانی

جہلم: صدر ایکس سروس مین سوسائٹی تحصیل جہلم و نمبردار کیپٹن ریٹائرڈ غلام جیلانی نے انڈو پاک حالیہ کشیدگی پر صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت پہلے تو کسی قسم کی مہم جوئی کی کوشش ہی نہیں کرے گا اور اگر اس نے یہ غلطی کر دی تو ہم بھارت سے1971کی انٹرنیشنل سازش کا بدلہ لیں گے اور روس کی طرح بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے، پاکستانی عوام بلا تفریق اپنی افواج کے شا نہ بشانہ ، سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجواکی قیادت میں کھڑی ہیں، اگر جنگ کی گئی تو جنگ باڈر کے اس پار لڑی جائے گی، دنیا کی سب سے غریب عوام والا ملک ، جس ملک میں ریکارڈ جھونپڑیاں ہیں لوک فٹ پاتھ پر سوتے ہیں، وہ پاکستان جیسے دنیا کی سب سے بہادر اور مظبوط جدید ترین اسلح سے لیس افواج کے حامل ملک کو للکار رہا ہ۔ وہ پاک فوج جس کے پاس دنیا کے جدید ترین مزائل سسٹم، بھارت جو ابھی تک کارگل محاظ کو نہیں بھولا وہ نیا سبق لینے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوںنے مزید کہا کہ پاکستانی ہر نوجوان ملک پر قربان ہونے سے دریغ نہیں کرے گا، بھارت اپنے مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے اور پاکستان کی دہشت گردی پر کامیابی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button