دینہ شہر میں ون ویلنگ کا بڑھتا رحجان، امیر زادوں کے بگڑے شہزادے موت سے کھیلنے لگے

0

دینہ: شہر میں ون ویلنگ کا بڑھتا رحجان ،امیر زادوں کے بگڑے شہزادے موت سے کھیلنے لگے ،ون ویلنگ اور ریس پر جوا بازی سر عام جا ری ،جمعہ کے دن ون ویلنگ کے لیے مخصوص جس کے لیے جی ٹی روڈ اور بائی پاس روڈ کو استعمال کیا جاتا ہے ،کئی نوجوان اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ،انتظامیہ ون ویلنگ کو روکنے میں بری طرح ناکام ،والدین پریشان ،عوامی حلقوں کا ڈی پی او جہلم سے ون ویلنگ کے خلاف آپریشن کرنے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ شہر کے نوجوانوں میں موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے کا رحجان بڑھتا جا رہا ہے اور ون ویلنگ کے ساتھ ساتھ ریس بھی لگائی جاتی ہے جس پر جوا لگایا جاتا ہے جو انتظامیہ کی ناک کے نیچے ہو رہا ہے ،ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں نے جمعہ کا دن مخصوص کر رکھا ہے اور اس کے لیے بائی پاس روڈ اور جی ٹی روڈ کا استعمال کیا جاتا ہے ،فیس بک سوشل میڈیا پر ان کی خطرناک ویڈیوز اپلوڈ ہیں جس میں وہ خطرناک کرتب کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ون ویلنگ ایک خطرناک کھیل ہے اور انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے ،اس سے قبل بھی دینہ شہر میں ون ویلنگ کی وجہ سے کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں اور کئی بے گناہ قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں ،عوامی حلقوں نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ ون ویلنگ کا خلاف سخت آپریشن کیا جائے اور انسانی جانوں کو بچانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں جائیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.