میڈم ناہیدکو ہزاروں طلبہ و طالبات اپنی ماں سمجھتے تھے۔ سرفراز ملک

0

جہلم: میڈم ناہیدکو ہزاروں طلبہ و طالبات اپنی ماں سمجھتے تھے ۔ان کی وفات سے جہلم کی فضا سوگوار ہوگئی۔

ان خیالات کا اظہار مرحومہ کے طالب علم و منیجنگ ڈائریکٹر SLSکالج سرفراز ملک نے ان کی وفات پر کیا۔ میڈم ناہید کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ، شرکت کرنے والوں میں پاکستا ن آرمی کے باوردی آفسران سمیت آرمی پبلک سکول و کالج کے سٹاف سمیت ان کے ہزاروں سٹوڈنٹس شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ علم وآگہی کے ہزاروں چراغ روشن کرنے والی شخصیت گزشتہ ستائیس برس سے مینارہ نور بن کر نوجوان نسل کو تہذیب و شائستگی کا درس دینے والی اور ملک وملت کو ایک غیر معمولی تعداد میں مستقبل کے معمار مہیا کرنے والی عظیم ہستی میڈم ناہید آرمی پبلک سکول اینڈ کالج جہلم کی پہچان تھیں انہوں نے جس خوش اسلوبی سے اس ادارے کو چلایا اس کی نظیر ملنا مشکل ہے وہ جہاں ایک اعلیٰ پائے کی معلمہ تھیں وہیں ایک بہترین منتظمہ بھی تھیں انکا حسن سلوک سٹاف اور طلباء کے ساتھ نہایت مشفقانہ اور مادرانہ تھا ادارے کے ہر فرد کے دل میں ان کے لیے نہایت احترام کے جذبات تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا ہم سے یوں اچانک بچھڑ جانا نہایت رنج و الم کا باعث ہے اللّٰہ پاک ان کی اپنے حبیب کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے صدقے مغفرت فرمائے انکی قبر کو روشن اور منور فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور انکے جملہ لواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے اور صبر جمیل عطا فرمائے آمین یا رب العالمین۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.