سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ میں محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، نایاب نسل کے 2 قیمتی اڑیال برآمد

سوہاوہ: سوہاوہ میں محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، نایاب نسل کے 2 قیمتی اڑیال برآمد، نایاب نسل کے قیمتی اڑیال قبضہ میں لے لئے، اڑیال کی پرورش کرنے والے ملزم کو موقع پر جرمانہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف احسان احمد راجہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ظفر خان سکنہ گڈاری کے گھر سے نایاب نسل کے 2 عدد قیمتی اڑیال برآمد کرلئے اور اسے موقع پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔

وائلد لائف نے غیر قانونی طور پر گھر میں قید کئے گئے نایاب نسل کے اڑیال برآمد کرکے لاہور سفاری پارک چڑیا گھرمنتقل کر دیئے گئے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ وائلڈ لائف عثمان شاہ نے بتایا کہ آڑیال کی نسل ختم ہو رہی ہے اور صرف یہ نسل جہلم کے جنگلوں میں موجود ہے۔ حکومت نے آڑیال کے شکار اور گھر میں رکھنے پر سخت پابندی لگا رکھی ہے۔

انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ظفرنامی شخص نے اڑیال نر کا نام راجہ اور مادہ کا نام رانی رکھا ہوا تھا اس طرح راجہ رانی کو محکمہ شکار کے افسران و اہلکاروںنے داتا کی نگری لاہور بھجوادیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close