جہلم

الیکشن 2018؛ بھانڈ، لوک فنکاروں اور خواجہ سراؤں نے سیاستدانوں کو خوش کرنے کیلئے ریاضت شروع کر دی

جہلم: شہر و مضافاتی علاقوں میں بھانڈ، لوک فنکاروں سمیت معروف گلوکاروں ،خواجہ سراؤں نے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں، سیاستدانوں کو خوش کرنے کے لئے سیاسی نغموں ، جگت بازی اور ٹھکموں کی ریاضت کرنا شروع کر دی۔

ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں ، دینہ ، سوہاوہ ، پنڈدادنخان ، جہلم میں خواجہ سراؤں کے گروہ اپنے فن سے پیسے بٹورنے میں مگن ہیں ، بیروزگار نوجوان اپنے شہروں سے دور دوسرے شہروں میں آ کر روزگار کی خاطر خود ساختہ ہیجڑے بننے کی مشقوں میں دن رات مصروف ہیں تاکہ انتخابات کے دن قریب آتے ہی پولنگ اسٹیشنوں ، سیاسی ڈیروں کے باہر اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے داد وصول کر سکیں گے۔

دوسری طرف بھانڈ حضرات نے جگت بازی کے ذریعے اپنے اپنے امیدواروں کے دل جیتنے کے لئے تیاریاں شروع کر دیں ہیں، جبکہ مقامی لوک فنکار پہلے کئی روز سے ایڈوانس رقمیں لیکر گانے نغمے تیار کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button