زائد نرخوں پر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے 14 دوکانداروں کے خلاف مقدمہ درج، 6 گرفتار

0

جہلم: ضلع جہلم میں ایک ہی روز زائد نرخوں پر اشیاء خوردو نوش فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف 14 مقدمات درج کیے گئے، 58500 روپے جرمانہ بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہی روز میں تحصیل جہلم میں 4 دکانداروں کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئیں، اسی طرح تحصیل دینہ میں 1، تحصیل سوہاوہ میں 3 جبکہ تحصیل پنڈدادنخان میں بھی 6 دکانداروں کے خلاف مقدامات کا اندراج کیا گیاہے ۔

اس موقع پر 4 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ عوام کے لئے جائز منافع اور سستے داموں معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریڑی بانوں اور دیگر فروٹ و سبزی فروش حضرات اشیائے خوردو نوش کی روزانہ بنیاد پر جاری نرخ نامہ آویزاں کرنے کے پابند ہیں،اسی طرح تمام دکاندار مختلف اشیا خوردنی کے ریٹ بورڈ آویزاں کررہے ہیں، اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں خو د ساختہ اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر اشیا سرکاری نرخوں پر ہی فروحت کی جائیں کیوںکہ یہ ریٹ انجمن تاجراں کی مشاورت سے طے کیے جاتے ہیں۔خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف اسی طرح سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.