جہلم کی سڑکوں اور گلیوں کی مرمت کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔ خادم اللہ بٹ

0

جہلم: ایم این اے چوہدری فرخ الطاف اور ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال کی قیادت میں اندرون شہر سڑکوں اور گلیوں کی مرمت کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء خادم اللہ بٹ نے بلال ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے منعقدہ ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا سابق ادوار میں ملکی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا جب پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو خزانہ خالی تھا صورت حال یہ تھی کہ سڑکوں کی مرمت کے لیے فنڈز نہیں تھے ایک سال میں حکومت نے ملکی معیشت کو سہارا دیا اور ساتھ ساتھ قرض اتارنے کا عمل بھی جاری ہے۔

خادم اللہ بٹ نے کہا جہلم کی عوام نے پی ٹی آئی کے امیدواروں پر جس اعتماد کا اظہار کیا تھا اس پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔ ایم این اے چوہدری فرخ الطاف اور ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال نے دس کروڑ کے فنڈز منظور کروائے ہیں جن سے اندرون شہر ٹوٹی سڑکوں کی مرمت کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.