جہلماہم خبریں

جہلم سے تعلق رکھنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانی قیمتی اثاثہ ہیں۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر

جہلم:راؤ پرویز اختر نے کہا کہ جہلم سے تعلق رکھنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانی قیمتی اثاثہ ہیں، انکو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت 396ملین روپے کی لاگت سے اوورسیز بلاک مکمل کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کمیٹی روم میں جہلم میں ڈویژنل پبلک سکول کی تعمیر، سول ہسپتال جہلم میں اورسیز بلاک کی تعمیر اور دیگر فلاحی پروجیکٹس کی تعمیر و ترقی کے لئے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ڈی پی ایس سکول پروجیکٹ پر بھی معیاری کام کرنے کی ہدایات دیں ہیں۔

اس موقع پر سماجی کارکنان نے انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر وقار علی خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی، ڈسٹرکٹ اٹارنی رانا محمد خالد، سوشل ویلفیئر آفیسر چوہدری واجد حسین، اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد وقار، ایڈووکیٹ فرخت ضیا کمال، چوہدری پرویز اختر، ڈاکٹر شہزانہ اور دیگر افسران موجود تھے۔

اجلاس میں سول لائنز روڈ سمیت شہر کے داخلی راستوں پر پودے لگانے ، صفائی ستھرائی اور خوبصورتی میں اضافہ کے دیگر پروجیکٹس بھی زیر بحث رہے ، ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ سول سوسائٹی و حکومتی ادارے مل کر شہریوں کو مذکورہ پروجیکٹس کے تحت سہولیات کی فراہمی میں کردار ادا کریں گے ۔

ڈی سی جہلم نے کہاہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ان منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button