جہلم

جہلم میں 19 سے 24 فروری 6 روزہ ہفتہ صحت کیمپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر عبدالستار

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر)عبدالستار عیسانی نے کہا کہ جہلم میں 19 سے24 فروری 6 روزہ ہفتہ صحت کیمپس کا انعقادکیا جارہا ہے ، ہیلتھ ویک کے دوران شہر کے مختلف تحصیل ہیڈ کواٹرہسپتالوں، بنیادی اور دیہی مراکز صحت میں ہیپاٹائٹس بی ، سی، شوگر اور تشخیصی و دیگر ٹیسٹ کیے جائیں گے جبکہ حفاظتی ٹیکہ جات کے علاوہ حاملہ خواتین کا مفت طبی معائنہ بھی کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ صحت کیمپس کے حوالے سے گفتگو میں کیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ حکومت کی جانب سے لگائے گئے مفت سکریننگ کیمپس سے فائدہ اٹھائیں۔ہفتہ صحت کیمپس کے حوالے سے تمام انتظامات چیف ایگزیکٹیو آفیسرہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کی زیر نگرانی کیے جا رہے ہیں۔

اس سلسلے میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے کہا کہ شہر کے تحصیل ہیڈکواٹرہسپتالوں ،4دیہی اور 8 بنیادی مراکزصحت میں یہ کیمپس 19سے 24فروری تک جاری رہیں گے ۔

کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے کہا کہ ہیلتھ کیمپس میں مریضوں کے چیک اپ کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کیے جائیں گے جن پر ڈاکٹر ز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو ڈیوٹیاں تفویض کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہفتہ صحت کیمپس میں ہیپاٹائٹس بی ، سی، شوگر اور دیگر کے مفت تشخیصی ٹیسٹ کیے جائیں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button