ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر و ترقی کیلئے 150 ملین کی لاگت سے 20 سکیمیوں پر کام کیا جا رہا ہے، ڈپٹی کمشنر سیف انور

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ ضلع جہلم میں ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر و ترقی کے لئے 150 ملین روپے کی لاگت سے 20 سکیمیوں پر کام کیا جا رہا ہے ، 15 پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ جبکہ 5 سکیمیں ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کی شامل ہیں۔ نئے سرکاری نرخوں کے مطابق ترقیاتی کام میں تیزی لانے اور معیار پر سمجوتہ نا کرنے کی ہدایت دی۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے ڈویلپمنٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں مختلف مقامات پر سڑکوں کی تعمیر و بحالی اور گالیاں اور نالیاں کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانے کے منصوبہ جات پر کام کیا جائے گا۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ قریب 89 ملین روپے روڈ ڈویلپمنٹ اور 61 ملین روپے سے پبلک ہیلتھ کے پروجیکٹس پر کام کیا جا رہا ہے ۔

ڈی سی جہلم نے کہا ہے کہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کو بروقت مکمل کرایا جائے اور ان کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار اور مقدار کا خاص خیال رکھا جائے کوتاہی کے مرتکب افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد، ایکسین بلڈنگ، ہائی وے ، پبلک ہیلتھ اور دیگر افسران موجود تھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.