کھیوڑہ کی پہاڑیوں میں ٹریکٹر ٹرالی بریک فیل ہونے سے کھائی میں گر گئی

0

کھیوڑہ کی پہاڑیوں میں ٹریکٹر ٹرالی بریک فیل ہونے سے کھائی میں گر گئی، ٹریکٹر ڈرائیور بال بال بچ گیا، ڈرائیور کو معمولی خراشیں آئیں، خطرناک پہاڑی ایریے میں سڑک کھنڈرات بننے اور سیفٹی دیوار نہ ہونے سے حادثات معمول بن گئے، خطر ناک پہاڑی ایریے میں کئی اموات بھی ہو چکی ہیں مگر افسوس کہ محکمہ ہائی وے افسران و منتخب نمائندوں کی عدم دلچسپی، عوامی سماجی حلقوں کا کمشنر راولپنڈی ڈی سی جہلم سے فوری نوٹس لے کر خطر ناک پہاڑی ایریے میں روڈ کی تعمیر اور سیفٹی دیوار کی تعمیر کروانے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ سے چوآسیدن شاہ روڈ زیڈ موڑ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی بریک فیل ہونے سے کھائی میں گر گئی اگر سڑک کے کنارے سیفٹی دیوار ہوتی تو ٹریکٹر کھائی میں نہ گرتا شہریوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ٹریکٹر ڈرائیور عاقب سکنہ کھیوڑہ کو سول ہسپتال منتقل کیا ڈاکٹر مدثر حسین نے مریض کو چیک اپ کیا اور بتایا کہ اللہ پاک نے مریض کو مکمل طور پر بچا ہے صرف معمولی خراشیں آئیں ہیں ۔

عوامی سماجی حلقوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیوڑہ سے چوآسیدن شاہ پہاڑی ایریے میں سڑک کافی عرصے سے کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے اور سڑک کے کنارے سیفٹی دیوار یں بھی مکمل طور پر ختم ہوچکی ہیں اس سڑک پر زیادہ تر ہیوی ٹریفک چلتی ہے مگر افسوس کہ اس خطرناک پہاڑی ایریے میں منتخب نمائندوں اور محکمہ ہائی وے کے افسران بالا کی کوئی دلچسپی نہیں ہے، اعلی حکام اس خطرناک پہاڑی ایریے پر خصوصی دلچسپی لیں تاکہ مسافروں کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.