سوہاوہ

سوہاوہ پولیس کی بڑی کارروائی، پرس چھین کر فرار ہونے والا ملزم 24 گھنٹے میں گرفتار

سوہاوہ پولیس کی بڑی کارروائی، پرس چھین کر فرار ہونے والا ملزم 24 گھنٹے میں گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ، دینہ، جہلم اور گردو نواح میں آئے روز موٹرسائیکل اور پرس چھننے کی بڑھتی ہوتی وارداتوں کے پیش نظر ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ ظہیر الدین بابر نے سوہاوہ شہر میں گشت اور محافظ سکواڈ کے ذریعے پٹرولنگ کو موثر بنایا تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کر سکیں۔

گزشتہ روز مین بازار سوہاوہ سے موٹر سائیکل سوار ملزم شاپنگ کے لیے آئی ڈھوک نلہ کی خواتین سے پرس چھین کر فرار ہوا جس کی اطلاع ایس ایچ اوتھانہ سوہاوہ کو ملی جنہوں نے فوری طور پر ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتاری کے متحرک کیا اور چوبیس گھنٹے سے قبل ملزم کو گرفتار کر لیا۔

عوامی حلقوں نے پولیس تھانہ سوہاوہ کی طرف سے فوری طور پر ملزم کی گرفتاری پر خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button