سٹرکوں پر ناقص و غیر معیاری رنگ برنگے مشروبات فروخت کرنے والوں کی منڈیاں سج گئیں

0

جہلم: شہر و گردونواح کی سٹرکو ں پر ناقص و غیر معیاری رنگ برنگے مشروبات فروخت کرنے والوں کی منڈیاں سج گئیں۔ سادہ لوح دیہاتی ناقص و غیر معیاری مشروبات کے استعمال سے بیمار ہونا شروع ہو گئے ۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر وگردونواح میں ٹھیلانما دکانوں، پر ملٹی نیشنل کمپنیوں سے ملتی جلتی پیکنگ اور چینی کی جگہ سکرین ملائی ہوئی مشروبات کی فروخت عروج پر پہنچ گئی ۔

سماجی حلقوں کاڈپٹی کمشنر جہلم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ضلعی انتظامیہ بھی ناقص و غیر میعاری مشروبات فروخت کرنے والوں کے سامنے بے بس دکھائی دینے لگی۔ جبکہ موسم کی تبدیلی اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی جہلم شہر کے بازاروں‘گلی محلوں اور چوک چوراہوں میں جعلی مشروبات ‘گھوٹا بادام ‘جعلی آئس کریم، املی و آلو بخارے کے شربت، سوڈا واٹر کی کھلے عام فروخت شروع ہو چکی ہے۔

کیمیکل کا استعمال اور ملٹی نیشنل کمپنیوں سے ملتی جلتی پیکنگ سے سادہ لوح افراد کو لوٹنے کیلئے موسمی نوسر باز ،ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کی پناہی میں دن کے اجالے میں سٹرکوں پر شہریوں کو لوٹتے دکھائی دیتے ہیں ۔ ناقص و غیر معیاری مشروبات میں چینی کی بجائے سکرین اور دودھ کی جگہ پائوڈر کے استعمال سے مختلف موذی بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے جہلم شہر اور مضافاتی علاقوں کی سڑکوں پر رنگ برنگے ناقص و غیر معیاری مشروبات فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہری موذی امراض سے محفوظ رہ سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.