جہلم

جہلم میں بجلی، ٹیلیفون، کیبل اور فائبر انٹر نیٹ کی لٹکتی تاریں شہریوں کے لئے عذاب بن گئیں

جہلم: شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں بجلی ، ٹیلیفون، کیبل اور فائبر انٹر نیٹ کی لٹکتی تاریں شہریوں کے لئے عذاب بن گئیں، موٹر سائیکل سواروں کا تاروں سے الجھ کر گرنے کے واقعات میں اضافہ ، لٹکتی بجلی کی تاریں کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں، آئیسکو واپڈا سمیت دیگر محکموں نے لٹکتی تاروں سے لا تعلقی اختیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ملحقہ آبادیوں کے گلی محلوں میں بجلی ، ٹیلیفون، کیبل اور فائبر انٹر نیٹ کی لٹکتی تاروں کے گچھے جو کہ زمین سے محض چند فٹ اونچے ہیں اور لٹک رہے ہیں جوشہریوں کی آمدورفت میں شدید مشکلات کا باعث بنتے ہیں۔

دوسری جانب دکانوں ، مکانوں کے نزدیک سے گزرنے والی بجلی کی تاروں کیوجہ سے اکثر دکانوں اور مکانوں میں کرنٹ سرائیت کر جاتا ہے جس سے رہائشیوں کو بجلی کے جھٹکے بھی لگنے کے واقعات کی اطلاعات بھی موصول ہوتی رہتی ہیں جس کی اطلاعات متعلقہ افسران کو دیئے جانے کے باوجود متعلقہ محکموں کے ذمہ داران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔

علاقہ مکینوں نے متعلقہ محکموں کے ذمہ داران سے شہر سمیت گلی محلوں میں مختلف محکموں کی لٹکتی تاروں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button