جہلم

جہلم میں قائم سنوکر اور بلیئرڈکلب منشیات اور جوئے کے اڈوں میں تبدیل

جہلم: قانون نافذ کرنے والے اداروں و ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی اور ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کے باعث شہر کے گلی محلوں اور چوک چوراہوں میں قائم سنوکر اور بلیئرڈکلب منشیات اور جوئے کے اڈوں میں تبدیل، سنوکر کلبوں میں نوجوان نسل سرعام شراب اور جواء کھیلنے میں مصروف، سنوکر و بلیئرڈ کلب صبح سے لیکر رات گئے تک جرائم کی نرسیوں میں تبدیل ہونے لگے ۔

بیشتر طالبعلم سکولز، کالجز اور اکیڈمیز جانے کی بجائے ان کلبوں پر اپنا قیمتی وقت ضائع کرنے میں مشغول جہاںوہ جرائم پیشہ افراد کے ہتھے چڑھ کر جرائم وکرائم کی دلدل میں پھنس رہے ہیں۔

علاوہ ازیں ان کلبوں میں رات گئے تک کھیلنے والے نوجوان گھروں میں جانے کی بجائے سٹریٹ کرائم چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں دلچسپی لینے لگے۔ ان کلبوں میں آوارہ و نشئی نوجوانوں کی اخلاق باختہ گفتگو،گالی گلوچ اور لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے علاقہ مکینوں سمیت مسجدوں میں جانے والے نمازیوں خصوصاََگلی محلوں سے گزر نے والی خواتین و دیگر شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مقامی پولیس سب کچھ جاننے کے باوجود خاموش تماشائی کا کردارادا کر رہی ہے۔ عوامی سماجی ،شہری و مذہبی حلقوں نے ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button