جہلماہم خبریں

محکمہ ماحولیات کی نااہلی، دھواں چھوڑتی گاڑیوں نے شہریوں کو اعصابی مریض بنا دیا

جہلم: محکمہ ماحولیات کی نااہلی دھواں چھوڑتی گاڑیوں نے شہریوں کو اعصابی مریض بنا دیا ، محکمہ ماحولیات کے افسران نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر لی، شہری سانس ، دمہ، کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔
تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹرز اور محکمہ ماحولیات کی مک مکا مہم کے باعث اندرون شہر کی سڑکوں پر کھٹارہ گاڑیوں ، شور پیدا کرنیوالے چنگ چی رکشوں، دھواں چھوڑتی گاڑیوں کی بھر مار نے شہریوں کو اعصابی امراض میں مبتلا کرنا شروع کررکھا ہے۔
شہر کے اہم چوک ،چوراہوں اور اندرونی سڑکوں پر ایسی گاڑیاں ، چنگ چی رکشے، موٹر سائیکلیں، آٹو رکشے دندناتے پھرتے ہیں جس سے شہر کی ہوا آلودہ اور شہریوں کا سانس لینا محال ہو چکا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کا زہریلا دھواں جگر پھیپھڑے اور سانس کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ جلد کی بیماریوں کو بھی جنم دیتا ہے اس سے ٹی بی کا خطرہ بھی لاحق ہو سکتا ہے۔
شہر کے عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button