کھیوڑہ

قوم اور پاک آرمی اپنے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ عبدالحفیظ ساقی

کھیوڑہ: پاکستانی قوم اور پاک آرمی اپنے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ملک کے لیے پاکستان کا ہر بچہ اپنے خون کے آخری قطرے تک لڑنے کے لیے تیار ہے، بھارت نے حماقت کی تو منہ توڑ جواب دینگے بھارتی حکومت کا منفی رویہ قابل افسوس ہے۔

ان خیالات کا اظہار عبدالحفیظ ساقی تحصیل صدر حضرت سلطان باہو ٹرسٹ پنڈدادنخان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے پاکستان کی دھرتی ہماری ماں ہے اور پاکستانی قوم اپنی ماں کی حفاظت کرنا جانتی ہے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی نیندیں حرام کر دیں گے پاکستان آرمی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اپنے وطن اور پاک آرمی کی خاطر ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں

انہوں نے کہا کہ انڈین آرمی چیف اپنی زبان کو لگام دے پاکستانی قوم کی خاموشی اور صبر کا امتحان ہر گز نہ لیا جائے پاکستان کو حاصل کرنے کے لیے مسلمانوں نے بڑی قربانیاں دیں اور اس ملک کے لیے پاکستان کا ہر بچہ اپنے خون کے آخری قطرے تک لڑنے کے لیے تیار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور پاک آرمی اپنے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے انڈ ین بے غیرتوں کا بیان سنتے ہی پاکستانی قوم کا خون خول اٹھا اور ملک کے ہر فرد نے پاک آرمی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ ہم آپ کی ایک کال کے منتظر ہیں اور انشاء اللہ چوبیس گھنٹے دور ہو جائیں گے ہم انڈیا کو ملیہ میٹ کر دیں گے اللہ پاک پاکستانی قوم میں ایسا جذبہ قیامت تک قائم رکھے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button