پوری دنیا شجر کاری کے ذریعے اپنے ماحول کو محفوظ بنارہی ہے تو ہمیں بھی بنانا چاہیے، ڈپٹی کمشنر جہلم

0

جہلم: اکرم شہید پارک کے باہر محکمہ جنگلات جہلم اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام مون سون شجرکاری اور پلانٹ فار پنجاب مہم کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے اور ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لئے پلکن،دھریک، امرود، سکھ چین، انار کے 1000 سے زائد پودے شہریوں میں تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی،اسسٹنٹ کمشنر جہلم فیضان احمد، ڈویژنل فارسٹ آفیسر جہلم محمد نعمان ارشد، ، ایس ڈی ایف او سدھیر مغل، چیئرمین حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی توصیف بیگ، سماجی کارکن و ایڈووکیٹ فرحت ضیاء اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔

اس موقع ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا شجر کاری کے ذریعے اپنے ماحول کو محفوظ بنارہی ہے تو ہمیں بھی شجر کاری کے ذریعے ضلع جہلم کے ماحول کو شفاف بنانا چاہیے یہ پودے زندگی کے ضامن ہیں اور یہی پودے اکسیجن فراہم کرتے ہیں،جو انسان کی زندگی کے لئے انتہائی اہم ہے ۔شہر شہر گاؤں گاؤں پودے لگا کر گرین پاکستان کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے شہریوں کو پیغام دیا ہے کہ آج کی تقریب میں دیے جانے والے پودے عظیم شہری اپنا فریضہ نبھاتے ہوئے اپنے گھروں میں پودے لگایں اور انکی دیکھ بھال کریں۔آنے والے وقتوں میں درخت نہ صرف انسانوں کے لیے مفید رہیں گے بلکہ ایک خوبصورت مسکن کا کام دیں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.