جہلم

جہلم میں المرکز کی تنظیمات ڈیف ویلفیئر سوسائٹی اور سی ڈی سی کا مشترکہ اجلاس

جہلم: المرکز کی تنظیمات ڈیف ویلفیئر سوسائٹی اور سی ڈی سی کا مشترکہ اجلاس المرکز ہال جہلم میں منعقد ہوا، جس میں مذکورہ تنظیموں کی سابقہ کارکردگی پیش کی گئی جس پر ممبران نے اطمینان کا اظہار کیا۔

اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیاکہ سماجی اداروں اور معاشرے کے افراد سے اشتراک پر مستحق افراد کو باہمی امداد مہیا کی جائے گی ،اجلاس میں متفقہ قرار داد سے شہر کی سڑکوں کی زبوں حالی پر ضلعی انتظامیہ کی توجہ دلوانے پر بھی اپیل کی گئی۔

اس موقع پر چوہدری جاوید اقبال ، کرنل (ر) عبید مرزا ، میجر(ر) زرگون گل، ڈاکٹر محمد اسد مرزا، سرفراز احمد ملک ، امین میر ، میاں نعیم بشیر ، سیدہ شاہدہ شاہ ، سید اختر شاہ ، ارشد مبارک ،شاہد جلیل سیٹھی ، شاہد تنویر سمیت دیگر ممبران و عہدیداران بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button