دینہ

ریلوے روڈ پر بلدیہ دینہ کی عدم توجہی کے باعث نالے صفائی نہ ہونے سے گندگی سے بند

دینہ: ریلوے روڈ پر بلدیہ دینہ کی عدم توجہی کے باعث نالے صفائی نہ ہونے سے گندگی سے بند پڑے ہیں ،عرصہ دراز سے نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نالوں کا گندا پانی لوگوں کی دوکانوں میں داخل ہو رہا ہے ،ریلوے روڈ پر گلی محلے نالوں کے گندے پانی سے بھرے پڑے ہیں جس کی وجہ سے مچھروں اور بیماریوں کی بہتات ہے ،شہریوں کا شدید احتجاج ،اعلی احکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ ریلوے روڈ پر عرصہ دراز سے نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ گندگی سے بھرے پڑے ہیں ،نالوں میں گند کی وجہ سے پانی کی نکاسی نہ ہونے سے نالوں کا گندا پانی لوگوں کی دوکانوں میں داخل ہو جاتا ہے ، اس کے علاوہ ریلوے روڈ کی گلیاں اور محلے بھی اسی گندے پانی سے بھرے پڑے ہیں ،جگہ جگہ گندے نالے بند ہونے کی وجہ سے مچھروں کی بہتات اور بدبو پھیلی ہوئی ہے۔

بارش ہونے کی وجہ سے گلی محلوں کے علاوہ ریلوے روڈ بھی تالاب کا منظر پیش کرتی ہے اور نالوں کا گند روڈ پر تیرتا نظر آتا ہے ،بلدیہ دینہ کے اہلکاروں کی عدم توجہی کے باعث شہری شدید پریشان ہیں ،عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلی احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور ریلوے روڈ کے نالوں کی صفائی کروائی جائے تاکہ شہری اس اذیت سے نکل سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button