دینہ

آستانہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ ولایتیہ غوثیہ چک عبدالخالق دینہ میں عرس مبارک کا انعقاد

دینہ: آستانہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ ولایتیہ غوثیہ چک عبدالخالق شریف المعروف سیداں شریف میں 23مارچ 2018ء کو حضرت الحاج پیر سید شاہد احمد شاہ سجادہ نشین کے زیر سرپرستی عرس مبارک منعقد ہوا ، اہل علاقہ سمیت سیاسی ،سماجی ،مذہبی شخصیات کی کثیر تعداد میں شرکت۔

تفصیلات کے مطابق 23مارچ 2018ء بروز جمعہ المبارک آستا نہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ ولایتیہ غوثیہ چک عبدالخالق شریف المعروف سیداں شریف تحصیل دینہ ضلع جہلم زیر سرپرستی حضرت الحاج پیر سید شاہد احمد شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ ہذا عرس مبارک منعقدہوا۔

عرس مبارک کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت قاری قاسم نے حاصل کی ، جب کہ دیگر ثناء خوانِ مصطفی نے نذرانہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے ، اور علامہ فضل رسول شاہد خطیب اعظم دینہ اور علامہ قاری محمد صدیق نقشبندی ولایتی خطیب گجرات کے علاوہ دیگر علماء کرام نے بھی خطاب فرمایا اور اپنے خطاب سے لوگوں کے قلوب و اذہان کو منور کیا۔

نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد صلوۃ و سلام پڑھا گیا ،عرس کے اختتام پر لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button