جہلماہم خبریں
ٹرینڈنگ

گرمی کی شدت سے گھبرائے 4 نوجوان دریائے جہلم میں ڈوب کر جاں بحق، ایک نوجوان کی لاش مل گئی

جہلم: گرمی کی شدت سے گھبرائے چار نوجوان جہلم کے علاقہ سعیلہ کے مقام پر دریائے جہلم میں ڈوب گئے، لاشوں کی تلاش جاری، ایک نوجوان کی لاش مل گئی۔

ریسکیو 1122جہلم کے مطابق اتوار کے روز چک جمال کے رہائشی چار نوجوان گرمی کی شدت سے تنگ آ کر دریائے جہلم نہانے گئے جہاں وہ تیراکی سے نا آشنا ہونے کی وجہ سے گہر ے پانی میں ڈوب گئے۔

ڈوبنے والے نوجوانوںکی شناخت28سالہ محمد رضوان ، 24سالہ زاہد محمود، 29سالہ اسد محمود ، 18سالہ محمد بلال کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو 1122نے اطلاع ملنے پر آپریشن شروع کر دیا لیکن شام کے وقت اندھیرے کی وجہ سے آپریشن روک دیا گیاتھا اور پیر کی صبح دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

آخری اطلاعات تک ایک نوجوان محمد رضوان کی لاش مل گئی ہے، باقی تین نوجوانوں کی تلاش جاری ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button