ڈومیلی موڑ تا کلرہ روڈ پر دوبارہ سے کام شروع، اہلیان علاقہ میں خوش کی لہر دوڑ گئی

0

ڈومیلی: ڈومیلی موڑ تاکلرہ روڈ پر کام ایک بارپھر سے شرو ع کردیاگیا، اس سڑک کا کام جب سے الیکشن شروع ہواتب سے التواء کا شکار تھا،اس سڑک کو پچھلی حکومت نے منظور کراکرکام شروع کروایاتھا اور روڈ کو اکھاڑ کر روڑے ڈالے گئے تھے ساتھ ہی الیکشن آگئے اورکام رک گیا ،جس سے دودرازکے علاقوںسے دینہ اور سوہاوہ شہر جانے والے مسافروں کو اس سڑک سے شدید مشکلات کا سامناتھا۔

عوام منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور تھے،ٹرانسپورٹرز کی گاڑیاں تباہ ہوگئی،کاروباری، سٹوڈنٹس،خواتین بہت پریشان تھیں،لیکن اس حکومت نے ایک سال بعد فنڈ جاری کردیا،اوراس روڈ پر دوبارہ سے کام شروع کردیاگیا،سڑک پر بجری اور خاکہ ڈالا جارہاہے جس سے سماجی ،کاروباری ، ٹرانسپورٹرزاور دیگر شہریوں میں خوش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اہل علاقہ نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ،ہم بہت خوش ہیں،یہ مین سڑک کا کام نئی حکومت نے شروع کروایا،جس کسی نے بھی جی ٹی روڈ پر یا کسی تحصیل ،ضلعی ہسپتال ،یا سر کاری دفاتر جاناہوتواسی روڈ سے گزر کر جاتے ہیں،اور مشکلات درپیش تھیں،اب الحمداللہ کام شروع ہاواہے بہت جلد یہ مکمل ہو جائے گا اور عوام، کاروباری حضرات اور ٹرانسپورٹرز کو ٹائم میں بھی بچت ہوگی اور سفر میں بھی سکون ملے گا،ہم نئی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے مشکور ہیں جنہوں نے اس عوامی مطالبے پر نظر ثانی کرتے ہوئے کام شروع کرایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.