تحصیل پنڈدادنخان اور گردونواح میں دھند کا راج، سردی کی شدت میں اضافہ

0

کھیوڑہ: تحصیل پنڈدادنخان اور گردونواح میں دھند کا راج،سردی کی شدت میں اضافہ، شہریوں نے گرم ملبوسات خریدنے کے لیے بازاروں کا رخ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے تحصیل پنڈدادنخان اور گردونواح میں شدید دھند کا راج ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا سردی سے بچنے کے لیے شہریوں نے گرم ملبوسات خریدنے کے لیے بازاروں کا رخ کر لیا ہے۔

مہنگائی زیادہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر شہری بازار سے خالی ہاتھ ہی واپس لوٹ آتے ہیں شہریوں کا رش دیکھ کر دوکانداروں نے بھی ریٹ بڑھا دئیے ہیں جس سے شہریوں کو ملبوسات خریدنے میں کافی دشواری کا سامنا ہے۔

جہلم اپڈیٹس سے شہریوں نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے تب سے دوکانداروں نے گرم ملبوسات کے ریٹ ڈبل کر دئیے ہیں وہ ہی چیز جو سردی پڑنے سے پہلے 10 روپے کی تھی آج وہ ہی 20 روپے میں مل رہی ہے جس کی وجہ سے زیادہ تر لوگ خالی ہاتھ واپس جا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.