پنڈدادنخان میں جلد ہی 15 کی سروس بھی شروع کر دی جائے گی۔ ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی

0

پنڈدادنخان میں جلد ہی 15کی سروس بھی شروع کر دی جائے گی، اس سلسلہ میں ابتدائی کام شروع کر دیا گیا ہے، 15کی سروس عوام کی سہولت کے لیے پنڈدادنخان میں شروع کی جائے گی، پنڈدادن خان خدمت سنٹر میں عوام کی سہولت کے لیے UPSکی منظوری دے دی گئی تاکہ بجلی جانے کی صورت میں سسٹم بحال رہے، ڈرائیونگ لائسنس کی تصویر کے لیے پنڈدادنخان سے عوام کو جہلم جانا پڑتا ہے اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے اگلے چند روز تک یہ سسٹم بھی پنڈدادن خان منتقل کر دیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم حافظ عبدالغفار قیصرانی نے عوام دوست گروپ کے چیئرمین آ صف حیات مرزا اور تحصیل پریس کلب کے چئیرمین حکیم سید اختر علی شاہ بخاری سے خصوصی ملاقات میں عوام دوست گروپ کے مطالبات کے درمیان بتائی۔

اس موقع پر عوام دوست گروپ کے چیئرمین آ صف حیات مرزا نے ان کی توجہ پنڈدادن میں فوری طور پر 15سروس شروع کرانے خدمت سنٹر میں بجلی کے تعطیل کے باعث عوام کو سارا سارا دن انتظار کرنے سے بچانے کے لیے UPS کی فراہمی اور ڈرائیونگ لائسنس کی تصویر کے لیے عوام کے جہلم آنے کے مسئلہ کو حل کرنے کی گذارش کی جس پر ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی نے فوری طور پر UPSکی فراہمی کے احکامات جاری کر دئیے جبکہ اگلے ماہ کے اندر 15سروس اور تصاویر کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

آصف حیات مرزا نے ڈی پی اوعبدالغفار قیصرانی کی توجہ قسطوں پر لیے گئے موٹر سائیکل کی طرف دلائی کہ موٹر سائیکل قسطوں پر دینے والے ڈیلر خریدنے والوں کو نمبر لگوا کر نہیں دیتے اور پولیس بغیر نمبر کے موٹر سائیکل پکڑ لیتی ہے جس کو چھڑوانے کے لیے بہت مشکل مرحلے سے گزرنا پڑتا ہے جس پر ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی نے یقین دہانی کرائی کہ پولیس کو ہداہت کی جائے گی کہ وہ اس بات کی تصدیق کر کے کہ موٹرسائیکل قسطوں پر خریدہ ہوا ہے تو اسے بند نہ کیا جائے۔

اس موقع پر ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی نے کہا کہ عوام کی جان و مال اور عزت و نفس کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے جرائم پیشہ افراد اور جواریوں کے خلاف پورے ضلع میں آپریشن کیا جا رہا ہے ۔

تحصیل پریس کلب کے چئیرمین حکیم سید اختر علی شاہ بخاری نے کہا ہر موٹر سائیکل اور گاڑی پر پولیس اور پریس پلیٹس لگانے کے رجحان تو ختم کرنے کے لیے پولیس کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں، پریس کی پلیٹس لگانے کا حق صرف ان افراد کو حاصل ہے جو باقاعدہ پریس و صحافت کے ساتھ منسلک ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.