جہلم

آزاد کشمیر انتخابات؛ حلقہ ایل اے 39 جموں 6 سے راجہ محمد صدیق کو ن لیگ نے ٹکٹ جاری کر دیا

جہلم: پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کی سفارش پر پارٹی قائد محمد نواز شریف اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف کی منظوری سے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں حلقہ ایل اے 39 جموں6 میں راجہ محمد صدیق کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا جو آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے متعدد مرتبہ الیکشن جیت چکے ہیں۔

خادم حسین سابق صدر ایمپلائز یونین کونسلز ملک محمد منیر سابق ضلعی صدر حلقہ جموں 6 چوہدری محمد شفیق کونسلر ، تنویر حسین ، چوہدری محمد وسیم ، نعیم اختر چشتی ، عبدالرشید بٹ نے مسلم لیگی قیادت کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ حلقہ ایل اے39 جموں6 کے غیور عوام راجہ محمد صدیق کوایک بار پھربھاری اکثریت سے ایم ایل اے منتخب کریں گے۔

خادم حسین ، چوہدری محمد شفیق ، چوہدری محمد وسیم ، نعیم اختر چشتی ، عبدالرشید بٹ نے کہا کہ ہم نے انتخابی مہم کا آغاذ کر دیا ہے اور ووٹرز کو مسلم لیگ ن کے امیدوار کو کامیاب بنانے کے لئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔ آزادجموں و کشمیر کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی فتح ہوگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button