جہلم

جہلم میں خون خرابہ کا خطرہ، جامع مسجد اور غریب رہائشیوں کا راستہ بند کر دیا گیا

جہلم: تھانہ صدر کی حدود میں خون خرابہ کا خطرہ محلہ طارق آباد بھٹو کالونی روہتاس روڈ جہلم جامع مسجد بلال اور غریب رہائشیوں کا راستہ بند کر دیا گیاغریب لوگ راستہ نہ ہونے کی وجہ سے پریشان حال۔

تفصیلات کے مطابق عبدلوحید ،مبشر رحمان بٹ،حیدر بٹ ،نسیم اقبال، محمد شبیر ، چوہدری خوشحال،تصور حسین ، بابا فضل کریم،عنائیت اللہ ، چاچا احمد حسین ، سید محمد عبدل شاہ ،با با صابر حسین ،عبدالشید احمد،سرور حسین ، حق نواز خادم حسین ،عامر حسین ، عبدالغفار بٹ ،عنصر عدالت بھٹی نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے محلے کی جامع مسجد بلال اور محلے کا ایک ہی راستہ ہے جوبااثر افراد نے بند کر دیاہے ۔

اہل محلہ نے کہا کہ ہم 35سال سے یہی راستہ استعمال کر رہے ہیں مگر با اثر افراد نے مسجد اور محلے کا راستہ بند کر کے ہمارا جینا محال کر دیا ہے ، جامع مسجد بلال کا اورمحلے کا کوئی راستہ نہ ہے ۔علاقہ مکینوں نے پر امن احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے انصاف مہیا کریں ورنہ مجبوراً راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button