جہلم

ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور کی جہلم میں کھلی کچہری، کھلی کچہری میں غیر حاضر افسران پر اظہار برہمی

جہلم: حکومت پنجاب کی ہدایت پر جہلم میں لگائی گئی کھلی کچہری میں مختلف محکموں کے سربراہان کی غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے متعلقہ افسران کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور آئندہ کھلی کچہری میں حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کھلی کچہری میں غیر حاضر افسران پر اظہار برہمی کیا ہے اور انہوں نے کہا ہے کھلی کچہری عوامی مسائل کے حل کے لیے لگائی جاتی ہے اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام افسران اپنی حاضری یقینی بنائیں۔
ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے غیر حاضر افسران سے رپورٹ طلب کی ہے جن میں اسسٹنٹ کمشنر جہلم، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر (توسیع)، ایکسین پبلک ہیلتھ، ایکسین اریگیشن، ایکسین بلڈنگ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوائرنمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے ، ڈسٹرکٹ افسر سول ڈیفنس اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر شامل ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button