جہلم

جہلم میں پانی کی کمی؛ سرکاری پائپ لائنوں کی لیکیج سے ہزاروں لیٹر روزانہ ضائع ہونے لگا

جہلم: ایک طرف پانی کی کمی ، دوسری طرف سرکاری پائپ لائنوں کی لیکیج سے ہزاروں لیٹر روزانہ ضائع ہونے لگا، بلدیہ عملہ واٹر سپلائی کے ٹوٹے پائپ مرمت کرنے سے گریزاں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں انتہا کی گرمی کے ساتھ جہاں ہزاروں شہری پینے کے صاف پانی سے محروم ہوتے جار ہے ہیں وہیں بلدیہ جہلم کی لاپروائی اور غفلت کے باعث شہر میں واٹر سپلائی کے پائپ سینکڑوں مقامات سے ٹوٹے ہوئے ہیں اور روزانہ صبح اور شام موٹریں چلتے ہی وہاں سے پانی ضائع ہونا شرو ع ہو جاتا ہے جو چار چار گھنٹے مسلسل ضائع ہوتا رہتا ہے۔

شہریوں کی مسلسل شکایات کے باوجود واٹر سپلائی شعبہ کے ذمہ داران کوکوئی پرواہ نہیں اور ٹوٹے پائپوں کی مرمت کا کوئی انتظا م نہیں کیا جارہا، پانی ضائع ہونے سے واٹر سپلائی پر گزارہ کرنے والے ہزاروں شہری پانی سے محروم رہ جاتے ہیں اور چند گھونٹ پانی کیلئے جگہ جگہ دھکے کھاتے پھرتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button