جہلماہم خبریں

ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کے بھرپور تعاون سے امن و امان برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔ راؤ پرویز اختر

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اخترنے کہا کہ ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کے بھرپور تعاون کے نتیجہ میں ضلع جہلم ہمیشہ امن و امان برقرار رکھنے میں کامیاب رہا، جہلم کو امن و امان کا گہوارہ بنانے میں ہمیں مل جل کر کام کرنا ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر نے محرم الحرام کے دوران امن کی فضا کو قائم رکھنے اور جہلم کو مثالی امن کا ضلع بنائے رکھنے کے حوالے سے کہا ہے کہ ضلع کے علماء کرام نے اس دوران باہمی تعاون سے قلیدی کردار ادا کیا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے علماء کرام کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے ۔

اجلاس میں علما ء کرام نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع جہلم کے امن کو برقرار رکھنے کیلئے وہ حکومت اور انتظامیہ کیساتھ اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button