جہلم

جہلم میں درجنوں کھٹارہ دھواں دھار رکشے شہر کی سڑکوں پر موت بانٹنے میں مصروف

جہلم: ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی عدم دلچسپی کے باعث شہر و گردونواح میں درجنوں کھٹارہ دھواں دھار رکشے شہر کی سڑکوں پر موت بانٹنے میں مصروف ، متاثرہ شہری سراپا احتجاج۔

تفصیلات کے مطابق جہلم اندرون شہر میں چلنے والے چنگ چی اور آٹو رکشے شہر کی سڑکوں پر آلودگی پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں ، آرٹی اے سیکرٹری اور محکمہ ماحولیات کے افسران و اہلکاروں کی عدم دلچسپی کے باعث چنگ چی اور آٹو رکشے ، زہر آلودہ دھواں پھیلا رہے ہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ذمہ داران کو دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف پابند بنایا جائے تاکہ شہری آنکھوں اور سانس کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button