محکمہ جنگلات خواب خرگوش کے مزے سے بیدار ہوہی گیا، لکڑ چوری کا مقدمہ درج

0

سوہاوہ: محکمہ جنگلات خواب خرگوش کے مزے سے بیدار ہوہی گیا ، لکڑ چوری کا مقدمہ درج، کناس داخلی گڈاری سرکاری جنگل سے لکڑیاں درخت پھلائی مالیتی 150000/- روپے چوری کرلئے گئے ، احسان اکبر فاریسٹ گارڈ انچارج لہڑی نمبر 1بیٹ کی مدعیت میں تھانہ سوہاوہ میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق احسان اکبر فاریسٹ گارڈ انچارج لہڑی نمبر 1بیٹ نے تھانہ سوہاوہ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ5نامزد ملزمان نے،کناس داخلی گڈاری سرکاری جنگل سے لکڑیاں درخت پھلائی مالیتی 150000/- روپے چوری کرکے لے گئے ہیں ۔

تھانہ سوہاوہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور کاروائی کا آغاز کردیا ہے جبکہ عوامی حلقوں کا کہنا ہے لکڑ چوری عام بات ہے اب محکمہ خواب خرگوش کے مزے سے بیدار ہوا ہے اور اس یاد آیا ہے کہ یہ لکڑ چوری کرنا ممنو ع ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.