جہلم

فرینڈز ہاکی کلب میں تجربہ کار کھلاڑی قاضی نوید ارشد عرف سمندر خان کی واپسی

جہلم: فرینڈز ہاکی کلب میں تجربہ کار کھلاڑی قاضی نوید ارشد عرف سمندر خان کی واپسی۔کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا ،کپتان شکیل مرزا کی گفتگو۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ہاکی کو فروغ دینے کیلئے سرگرم فرینڈز ہاکی کلب میں نوجوانوں کھلاڑیوں کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی سرپرستی فراہم کرنے کیلئے تجربہ کار قاضی نوید ارشد عرف سمندر خان کو دوبارہ شامل کر لیا گیا ہے جس سے دیگر ہاکی کلبوں کے مقابلے میں فرینڈ ز ہاکی کلب کی پوزیشن بہتر ہو گئی ہے۔

اس حوالے سے ٹیم کپتان شکیل مرز ا کا کہنا ہے کہ تجربہ کار کھلاڑی قاضی نوید ارشد نے ساری عمر ہاکی کے فروغ کیلئے ضلعی سطح پر کام کرکے نوجوانوں کو تربیت دی ہے اب فرینڈز کلب میں بہت سارے نئے کھلاڑی شامل ہوئے ہیں۔ ان کو تربیت دینے کیلئے قاضی نوید ارشد کی خدمات حاصل کریں گے تاکہ جہلم میں ہاکی کے کھیل کو فروغ مل سکے اور بڑے کھلاڑی پیدا ہوں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button