ملک منور اقبال اعوان اور چوہدری اقبال نے پنن وال میں کاروباری مرکز کا افتتاح کر دیا

0

کھیوڑہ: تحصیل پنڈ دادنخان کے نواحی گاوں پنن وال میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت و رہنما پی ٹی آئی ملک منور اقبال اعوان اور چوہدری اقبال کھوتھی نے اور ان کے ہمراہ چوہدری اصغر عورہ سابق کونسلر رائے فیاض کھرل نے کاروباری مرکز کا شاندار افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب کے بعد معروف سیاسی وسماجی شخصیت و رہنما پی ٹی آئی ملک منور اقبال اعوان آف ملائیشیا نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان میں نہر کے تاریخی منصوبہ کے افتتاح کے بعد انشاء اللہ ہماری تحصیل پنڈدادنخان ایک ماڈل تحصیلوں میں ایک تحصیل ہو گی اورکاروبار ی مراکز میں دن بدن اور اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ نہر کا پراجیکٹ مکمل ہونے کے بعد تحصیل بھر کے جو کاروباری شخصیات اپنی تحصیل سے باہر کاروبار کر رہی ہیں انشاء اللہ وہ لوگ بھی اپنی تحصیل کی تعمیروترقی میں مزیداضافے کے لیے اپنے تحصیل میں کاروبار کرینگے اور اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل میں بھی مزید سہولیات ہو نگی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جلالپور شریف تا خوشاب نہر کا منصوبہ تحصیل بھر کی عوام کے لیے خوشحالی لائے گا نہ بلکہ کسی ایک فرد یا خاندان کو اس نہرکا فائدہ ہونا ہے ہمیں اجتماعی سوچ رکھنی چاہیے ہم سب لوگ سیاسی اختلافات کو دور رکھتے ہوئے جب اجتماعی منصوبوں پر دلچسپی لیں گے اور اجتماعی کاموں کو خوش آئین قرار دیں گے تو انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب ہماری تحصیل پنڈدادنخان ایک ماڈل تحصیل ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں وفاقی وزیر فواد چوہدری کی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد ہے انشاء اللہ وہ تحصیل پنددادنخان کی عوام کو کچھ اور میگا پراجیکٹس دیں گے اور ہمارے ضلع جہلم و تحصیل پنڈدادنخان کی عوام کو فواد چوہدری جیسے لیڈر کی ضرورت ہے اور ہمیں بھی چاہیے کہ اپنے علاقے کی تعمیروترقی کے لیے فواد چوہدری کا بھرپور ساتھ دیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.