جہلم سے لاپتہ ہونے والے نوجوان کا تاحال سراغ نہ مل سکا

0

جہلم: نیو کرسچن کالونی کے رہائشی لاپتہ ہونے والے نوجوان کا تاحال سراغ نہ مل سکا، وحید اکرم ولد اکرم مسیح چار بچوں کا باپ تھا اور درزی کا کام کرتا تھا مقروض تھا اور اس ماہ بجلی کا بل بیس ہزار آنے پر شدید پریشان ۔

رشتہ داروں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ وحید اکرم معاشی حالات کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا اس نے کچھ لوگوں کا قرض بھی دینا تھامگر جب اس ماہ بجلی کا بل بیس ہزار آیا تو وہ بے بس تھا اورہر کسی سے مدد کے لیے درخواست کرتا رہا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جس روز وہ لاپتہ ہوا وہ گھر سے دوکان پر گیا مگر ایک ہفتہ سے بھی زیادہ دن ہو گئے ہیں ابھی تک وہ واپس نہیں آیا ہم نے اس کی پولیس کو بھی رپورٹ کی ہے مگر ابھی تک اس کا کوئی پتہ نہیں چل رہا جس کی وجہ سے اس کے بچے اور بیوی شدید پریشان ہیں۔

رشتہ داروں نے کہا کہ ہماری ڈی پی اوجہلم سے درخواست ہے کہ وحید اکرم کا پتہ چلانے کے لیے ہماری مدد کی جائے اس کے علاوہ اگر کسی کو اس کے متعلق کوئی علم ہوتو اس موبائل نمبر پر 03465851996 پر اطلاع دیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.