جہلم

حکومت اداروں کو متنازعہ نہ بنائے، حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔ اشرف چغتائی

جہلم: پیپلز پارٹی ایک وفاقی پارٹی ہے اور وفاق کی سلامتی کے لئے صوبوں کو آئین کے مطابق حقوق دینے کی لئے آٹھارویں ترمیم کی گئی اور حکومت کے نااہل وزیر مشیر آٹھارویں ترمیم کو ختم کرانے کے چکر میں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اشرف چغتائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کہ صدر پاکستان کو اس بات کا علم تھا کہ یہ سینٹ کے الیکشن کے طریقہ کا ترامیم کا بل ایوان میں پیش کیا جا رہا ہے تو اس کے باوجود حکومت نے ریفرنس سپریم کورٹ میں بھیج دیا حکومت اداروں کو متنازع نہ بنائے۔

اشرف چغتائی نے کہا کہ حکومت نہ ملک سے مہنگائی بیروزگاری کے خاتمے کے لئے سنجیدہ ہے اور نہ ہی کسی بھی قانون سازی میں سنجیدہ ہے۔ عوام ان کے بارے میں سب جانتے ہیں اور آئندہ آنے والے الیکشن میں حکومت کو اس حقیقت کا پتہ چل جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button