جہلم

وطن عزیز کے تحفظ اور سربلندی کے لیے سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر

جہلم: ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس کے احاطہ میں صبح 9 بجے منعقد ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر راو پرویز اختر نے پرچم کشائی کی۔

اس موقع پر ڈی پی او شاکر حسین داوڑ، اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد، سی ای او ایجوکیشن چوہدری معروف، صدیر محمد ڈی ایف او، محمد سعید 1122، سرفراز خان سول ڈیفنس آفیسر بھی موجود تھے۔

پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کے چاک و چوبند دستوں نے پرچم کو سلامی پیش کی۔ پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا، ملک و ملت کی ترقی و خوشحالی،امن و آشنی،وطن عزیز کی بقاء و سلامتی اور استحکام کی خصوصی دعا کی گئی۔

کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے تمام احتیاطی و حفاظتی تدابیر اختیار کی گئی، پرچم کشائی کے موقع پر کسی بھی مہمان کو مدعوع نہیں کیا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر راو پرویز نے کہا کہ یہ دن ہمیں اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ بے شمار قربانیوں کے بعد وطن عزیز حاصل کیا گیا اور آج اس کے تحفظ اور سربلندی کے لیے بھی ہمیں اسی جذبے سے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button