جہلم میں شدید بارش سے درختوں اور نظام بجلی کو شدید نقصان، دس گھنٹے کے بعد بجلی بحال

0

جہلم: شدید بارش سے درختوں اور نظام بجلی کو شدید نقصان ، دس گھنٹے تک بجلی بحال نہ ہو سکی، نکاسی آب کا نظام مکمل مفلوج، نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے کی وجہ سے برسات میں نکاسی نہیں ہورہی،ضلعی انتظامیہ سو رہی ہے۔ شہریوں کا احتجاج

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں جمعرات کی صبح شدید ترین بارش اور طوفان کے باعث شہر میں درجنوں درخت گر نے سے بجلی کے نظام کو شدید نقصان پہنچا اور کئی جگہ تاریں ٹوٹنے کے بعد کھمبے بھی گر گئے۔

صبح چار بجے بجلی کی سپلائی بند ہونے کے بعد سارادن واپڈا حکام بجلی کی بحالی کیلئے کوشاں رہے مسلسل دس گھنٹے بجلی بند رہنے سے نظام زندگی بری طر ح مفلوج ہوا اور پانی کی کمی کے باعث شہری معمولات زندگی میں مشکلا ت کا شکار رہے۔

اس حوالے سے شہریو ں کا کہنا ہے کہ شہر میں برسات سے قبل نالوں کی صفائی نہ ہونے سے اب بارشی پانی کئی کئی دن گلیوں ، محلوں میں کھڑا رہتا ہے ڈی سی جہلم ، اے سی اور دیگر ذمہ داران کو شہر کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ، بند سیوریج لائنوں کو کھولنے کا بھی کوئی انتظام نہیں کیا جارہا، جس کی وجہ سے پانی گھروں ، دوکانوں میں داخل ہو کر بھاری مالی نقصان کر رہا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.