کھلی کچہریوں کا مقصد سائلین کو درپیش مسائل فوری حل کراناہے، ڈپٹی کمشنر سیف انور

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ کھلی کچہریوں کا مقصد سائلین کو درپیش مسائل فوری حل کراناہے، شہری بلا خوف و خطر اپنے مسائل پیش کریں تاکہ ان کو موقع پر ہی حل کیا جاسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد کی قیادت صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود کر رہے تھے جبکہ وفد میں سابق جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ریاض گوندل، مرزاکفیل بیگ، عامرکیانی ، چوہدری ظفرنور، مرزاقدیر بیگ، وائس چیئرمین چوہدری مہربان حسین شامل تھے۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ کھلی کچہریوں میں سائلین کی شکایات سنی جاتی ہیں اور موقع پر سائلین کی شکایات کا اذالہ کیا جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے شہریوں کے مسائل میں تیزی کے ساتھ کمی واقع ہوئی ہے ، انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں تواتر کے ساتھ کھلی کچہریاں منعقد کی جارہی ہیں ، جس کیوجہ سے سرکاری اداروں کی کارکردگی میں تیزی کے ساتھ بہتری آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کے شہری اپنے مسائل کے حل کے لئے بلا خوف و خطر کھلی کچہریوں میں تشریف لائیں اور اپنے مسائل پیش کریں تاکہ مسائل کو موقع پر حل کیا جاسکے، انہوں نے سرکاری اداروں کے ضلعی افسران پر زور دیا کہ کھلی کچہریوں میں پیش کئے گئے شہریوں کے مسائل اور شکایات کو فوری حل کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.