جہلم

جادہ سروس روڈ پر کھڑا گندہ پانی میونسپل کارپوریشن کی انتظامیہ کو منہ چڑھانے لگا

جہلم: جادہ سروس روڈ پر کھڑا گندہ پانی میونسپل کارپوریشن کی انتظامیہ کو منہ چڑھانے لگا ، بند نالوں سے نکلنے والا گندہ پانی مسافروں سمیت اہل علاقہ کے وبال جان بن گیا ، بدبو دار گندا پانی سروس روڈ پر جمع ہونے سے دکانداروں سمیت رہائشی بھی شدید ذہنی کوفت میں مبتلا۔
تفصیلات کے مطابق چند سال قبل جی ٹی روڈ کی مرمت تو کی گئی لیکن اس سے ملحقہ سروس روڈ کو نا مکمل چھوڑ دیا گیا، جس کی وجہ سے سروس روڈ پر جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف قائم نالوں سے نکلنے والا گندہ پانی شہریوں کے لئے کسی عذاب سے کم نہیں سروس روڈمیں پڑنے والے گہر ے گڑھوں کیوجہ سے جگہ جگہ گندہ پانی ندی نالوں کی منظر کشی کر رہا ہے۔
جادہ کے مقام پرقائم بس و ویگن سٹینڈ پرمسافر وں کے کپڑے و دیگر سامان اس گندے پانی کی وجہ سے خراب ہو جاتے ہیں ۔
س حوالے مسافروں سمیت مقامی شہریوں نے میونسپل کارپوریشن کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف قائم نالوں کی صفائی ستھرائی کے انتظامات کروائیں جائیں تاکہ سروس روڈ پر کھڑا ہونے والا گندے پانی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button